جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

چاندی کی قیمتوں میں اچانک کمی، کلو کے حساب خریدنے والے کنگال ہوگئے

datetime 7  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)عالمی منڈی میں چاندی کی قیمتوں میں اچانک بھاری کمی نے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہفتے کے آغاز میں چاندی کی قیمت میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی تھی جو بڑھ کر تقریبا 90ڈالر فی اونس تک جا پہنچی تھی۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں نے چاندی کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہوئے خریداری کی، تاہم صرف چند ہی دنوں میں صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی اور چاندی کی قیمت گر کر 65.67ڈالر فی اونس تک آ گئی۔ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر طلب میں کمی، ڈالر کی مضبوطی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع سمیٹنے کے رجحان نے چاندی کی قیمتوں کو نیچے لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ قیمتوں میں اس تیز کمی کے باعث وہ افراد زیادہ متاثر ہوئے ہیں جنہوں نے بلند نرخوں پر بڑی مقدار میں چاندی خریدی تھی۔ مقامی صرافہ بازاروں میں بھی اس کمی کے اثرات نمایاں ہونے لگے ہیں۔ دکانداروں کے مطابق خریدار اس وقت محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں اور نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا جا رہا ہے، کئی افراد قیمتوں میں مزید کمی کے انتظار میں ہیں تاکہ کم نرخوں پر خریداری کی جا سکے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ میں اتار چڑھا ایک عام بات ہے، تاہم اس بار کمی کی رفتار غیر معمولی رہی جس نے سرمایہ کاروں کو چونکا دیا ہے ماہرین کے مطابق موجودہ کمی عارضی ہو سکتی ہے اور طویل مدت میں چاندی کی قیمت دوبارہ سنبھل سکتی ہے، تاہم فی الحال مارکیٹ میں غیر یقینی کی کیفیت برقرار ہے اور حالیہ دنوں میں مہنگے داموں چاندی خریدنے والوں کو خاصا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…