بدھ‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2026 

ایپل کا رواں سال کا سستا ترین آئی فون متعارف

datetime 6  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیو زڈیسک) ایپل اپنی سالانہ لائن اپ میں ایک نیا اور نسبتاً کم قیمت آئی فون متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جسے رواں سال کا سب سے سستا نیا ماڈل قرار دیا جا رہا ہے۔ابتدائی طور پر یہ اطلاعات تھیں کہ آئی فون 17e کو موسمِ بہار میں لانچ کیا جائے گا، تاہم تازہ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی اسے فروری ہی میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ٹیک ویب سائٹ میک ویلٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایپل 19 فروری کو آئی فون 17e سے پردہ اٹھا سکتا ہے۔یہ تاریخ اس لیے بھی غیر متوقع نہیں کیونکہ گزشتہ برس آئی فون 16e بھی 19 فروری 2025 کو متعارف کرایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس بار نئے ماڈل میں میگ سیف سپورٹ شامل کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے صارفین کو 25 واٹ وائرلیس چارجنگ کی سہولت حاصل ہوگی، جبکہ یہ فیچر آئی فون 16e میں دستیاب نہیں تھا۔دیگر رپورٹس کے مطابق آئی فون 17e کا ظاہری ڈیزائن بڑی حد تک پچھلے سال کے ماڈل جیسا ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ اس فون میں فرنٹ کیمرے کے لیے ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن شامل نہیں کیا جائے گا۔تکنیکی اعتبار سے آئی فون 17e میں جدید A19 چپ دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ اس کے ساتھ دوسری جنریشن کا ایپل C1X موڈیم اور N1 وائرلیس نیٹ ورک چپ بھی شامل ہوگی۔ مجموعی طور پر اس کے کئی فیچرز آئی فون 16e سے ملتے جلتے ہوں گے۔قیمت کے حوالے سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ آئی فون 17e کی ابتدائی قیمت تقریباً 599 ڈالر رکھی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…