منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

عام تعطیلات کا اعلان، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

datetime 4  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے فروری کے آغاز میں اہم مواقع کے پیش نظر تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے،

جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے باعث جبکہ 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت کے موقع پر صوبے بھر میں چھٹیاں ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ان تعطیلات کے دوران سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور زیادہ تر سرکاری محکمے بند رہیں گے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے مطابق 5 فروری کو کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مختلف تقریبات اور پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ یومِ یکجہتی کشمیر اس عزم کی علامت ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، اسی لیے عوام کو سیاسی اور سماجی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔دوسری جانب صوبائی حکومت نے بسنت کے تہوار کے پیش نظر 6 سے 8 فروری تک تعطیلات دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

بسنت کو پنجاب، بالخصوص لاہور میں ایک روایتی تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، جہاں شہری بڑی تعداد میں پتنگ بازی اور دیگر رنگا رنگ سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ بسنت کے دوران عوام کی سہولت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے، جبکہ ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے مطابق پتنگوں اور ڈور کی قیمتوں پر بھی نظر رکھی جائے گی تاکہ شہری بلا رکاوٹ اور خوشگوار ماحول میں تہوار منا سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…