جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

ہونڈا سی جی 125 خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

datetime 3  فروری‬‮  2026 |

فیصل ڈیجی مال نے پاکستان بھر کے صارفین کے لیے ہونڈا CG 125 موٹر سائیکل کی خریداری کو مزید آسان بنانے کے لیے نئے قسطوں کے منصوبے متعارف کرا دیے ہیں۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے مطابق خریدار اب ہونڈا CG 125 کو چھ ماہ کے لیے بغیر کسی اضافی منافع کے اقساط پر یا پھر 48 ماہ تک کی طویل المدتی قسطوں کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔ موٹر سائیکل کی قیمت فیصل ڈیجی مال پر 2 لاکھ 38 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے، جس کی ادائیگی صارف اپنی سہولت کے مطابق اقساط میں کر سکتے ہیں۔

چھ ماہ کا قسطوں کا منصوبہ مکمل طور پر زیرو فیصد منافع پر مشتمل ہے، جبکہ طویل مدت کے آپشن میں ماہانہ قسطوں کا تعین منتخب کردہ مدت کے مطابق کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ فیصل ڈیجی مال نے اسٹور پک اپ کی سہولت بھی فراہم کر دی ہے، جس کے تحت صارفین ملک کے کسی بھی صوبے میں واقع منتخب اسٹور سے موٹر سائیکل حاصل کر سکتے ہیں، جس سے وقت اور سہولت دونوں میں اضافہ ہوگا۔

موٹر سائیکل کی بکنگ فیصل ڈیجی مال کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے کی جا سکتی ہے، جبکہ تمام شرائط و ضوابط تفصیل کے ساتھ پلیٹ فارم کے پالیسی سیکشن میں درج ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان آسان اقساطی منصوبوں سے نوجوانوں اور روزمرہ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ہونڈا CG 125 کی خریداری مزید قابلِ رسائی ہو گئی ہے۔

ہونڈا CG 125 کی نمایاں خصوصیات:

ماڈل: ہونڈا CG 125

عام قیمت: 2 لاکھ 38 ہزار 500 روپے

سیلف اسٹارٹ ورژن کی قیمت: 2 لاکھ 86 ہزار 900 روپے

فیول ٹینک کی گنجائش: 9.2 لیٹر

اوسط مائیلیج: تقریباً 45 کلومیٹر فی لیٹر

نوٹ: قیمتیں فیکٹری ریٹس کے مطابق ہیں، تاہم شہر یا ڈیلر کے حساب سے ان میں فرق ہو سکتا ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…