جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

حکومت نے تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

datetime 2  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت نے 10 روپے سے 5 ہزار روپے تک کے تمام کرنسی نوٹوں کے نقش و نگار اور حفاظتی خصوصیات میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت کسی بھی موجودہ نوٹ کو کالعدم قرار نہیں دیا جائے گا، بلکہ رائج کرنسی کو نئے ڈیزائن کے ساتھ مرحلہ وار تبدیل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پرانے نوٹوں کے تبادلے کے لیے تمام بینکوں کو باقاعدہ شیڈول فراہم کیا جائے گا، تاکہ عوام کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ ہو اور منتقلی کا عمل بآسانی مکمل ہو سکے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس فیصلے کی منظوری دراصل 2025 میں دی گئی تھی، جس پر اب عملی اقدامات شروع کیے جا رہے ہیں۔ اس وقت ملک میں گردش کرنے والی نقد رقم کا حجم 10 ہزار 260 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے، جبکہ 2024 کے مقابلے میں صرف ایک سال کے دوران اس میں ایک ہزار ارب روپے سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد معیشت کو ڈیجیٹل نظام کی طرف لے جانا اور کیش لیس لین دین کو فروغ دینا ہے۔ نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے سے غیر دستاویزی رقوم، نقدی کے ذخیرے اور غیر رسمی مالی سرگرمیوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ذرائع کے مطابق نئے نوٹوں کی طباعت کا عمل وفاقی کابینہ کی حتمی منظوری کے بعد شروع کیا جائے گا، جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اس حوالے سے ابتدائی انتظامات مکمل کر چکا ہے۔ کابینہ سے ڈیزائن اور سیکیورٹی فیچرز کی منظوری ملتے ہی پرنٹنگ کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

حکام کے مطابق امید ہے کہ یہ منصوبہ 2026 کے اختتام تک مکمل ہو جائے گا، بالخصوص آخری دو سے تین ماہ میں عمل کو حتمی شکل دی جائے گی۔ پرانے نوٹ واپس لینے اور نئے نوٹ جاری کرنے کے لیے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو مرحلہ وار ہدایات جاری کی جائیں گی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…