جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

گھر بیٹھے شہری کو 50 ہزار روپے مالیت کے 5 ٹریفک چالان پہنچ گئے، زندگی ہی الٹ گئی

datetime 31  جنوری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)ٹریفک پولیس کی جانب سے شہری کو دو ماہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 50ہزار روپے مالیت کے چالان کر دیئے گئے۔

دہلی کالونی کے رہائشی جنید سلیم کو ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے دو ماہ کے اندر 50 ہزار روپے مالیت کے 5 چالان بھیجے جا چکے ہیں جن مقامات پر جرمانے کیے گئے اس وقت شہری وہاں موجود ہی نہیں تھا۔شہری کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کوئی اور شخص اپنی گاڑی پر لگا کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے،شہری جنید سلیم کے مطابق پہلے انھیں سہولت سینٹرز کے چکر لگوائے گئے اور پھر گاڑی کو بلیک لسٹ کر دیا گیا۔شہری نے بتایا کہ پہلا چالان 2 نومبر کو حسن اسکوائر لیاری ایکسپریس وے ان پر سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر کیا گیا جس میں 10 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ دو ڈی میرٹ پوائنس دیے گئے۔دوسرا چالان 12 نومبر کو بلوچ کالونی پل شاہراہ فیصل پر سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر کیا گیا جس میں 10 ہزار روپے جرمانہ اور دو ڈی میرٹ پوائنٹس دیئے گئے،تیسرا چالان 13 دسمبر کو بلوچ کالونی پل پر سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر کیا گیا جس میں 10 ہزار روپے جرمانہ اور دو ڈی میرٹ پوائنٹس دیئے گئے، چوتھا چالان 18 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور ارینا اینڈ پر موبائل فون کے استعمال پر کیا گیا جس میں 10 ہزار روپے جرمانہ اور چار ڈی میرٹ پوائنٹس دیئے گئے جبکہ پانچواں چالان 26 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور ارینا اینڈ پر موبائل فون استعمال کرنے پر کیا گیا جس میں چار ڈی میرٹ پوائنٹس اور 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

شہری کے مطابق وہ پہلے فیروز آباد ٹریفک سہولت سینٹر گیا جہاں پر اس کی شکایت درج کرنے سے انکار کیا گیا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…