جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

روایتی اسٹامپ پیپرز ختم؛ حکومت نے نیا نظام نافذ کر دیا

datetime 29  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں اسٹامپ پیپرز میں جعلسازی کے خاتمے کے لیے ای اسٹیمپنگ سسٹم مؤثر انداز میں نافذ کیا جا رہا ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ فیڈرل ٹریژری کی جانب سے روایتی اسٹامپ پیپرز کی مزید فراہمی روک دی گئی ہے۔ البتہ جو اسٹامپ پیپرز پہلے سے جاری ہو چکے ہیں، انہیں ان کی میعاد ختم ہونے تک قابلِ استعمال رکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ای اسٹیمپنگ منصوبے کے تحت اب تک 585 چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس نظام کے نفاذ سے نہ صرف شفافیت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ اسٹامپ پیپرز سے متعلق مکمل ڈیجیٹل ریکارڈ بھی محفوظ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہری اب پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے ای اسٹیمپ کی تصدیق باآسانی کر سکتے ہیں، جس سے جعلسازی کے خدشات میں نمایاں کمی آئے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ای اسٹیمپنگ کے نفاذ سے سرکاری نظام میں سہولت اور اعتماد کو فروغ ملے گا، جبکہ عوام کو بھی زیادہ محفوظ اور تیز رفتار خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…