جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

پرائیویٹ افراد کو سرکاری وفد ظاہر کرکے فرانس کے ویزے لگوانے کا انکشاف

datetime 25  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)پرائیویٹ افراد کو سرکاری وفد ظاہر کرکے فرانس کے ویزے لگوانے کا انکشاف ہوا ہے۔ایف بی آر کے ایک اعلیٰ افسر کے ویزا اسکینڈل کو ایف آئی اے نے بے نقاب کر دیا، جس میں پرائیویٹ افراد کو سرکاری وفد ظاہر کر کے فرانس کے ویزے لگوانے کا انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق فرانس کے ویزے کے لیے دو پرائیویٹ افراد کو سرکاری وفد کا حصہ ظاہر کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے کہا کہ 2 افراد کامران اور عامر شہزاد کے لیے سرکاری ای میل بھی فرانسیسی ایمبیسی کو ارسال کی گئی، جس میں پرائیویٹ افراد کو ایف بی آر کا ملازم ظاہر کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ان پرائیویٹ افراد میں ایک ڈرائیور اور ایک پراپرٹی ڈیلر شامل ہے۔تحقیقات کے مطابق ایف بی آر کے اعلیٰ افسر عتیق الرحمان نے ویزوں کے حصول کے لیے 53 لاکھ روپے وصول کیے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایف بی آر افسر کو بینک کے ذریعے رقوم منتقل کی تھیں۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے ایف بی آر افسر سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق کامران اور عامر شہزاد کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…