جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

پی آئی اے نے کینیڈا اور برطانیہ کی معروف ریل سروسز کے ساتھ “ایئر ٹو ریل” اشتراک کا آغاز کر دیا

datetime 13  جنوری‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی) پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو بین الاقوامی سطح پر جدید اور مربوط سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کینیڈا اور برطانیہ کی معروف ریل سروسز کے ساتھ “ایئر ٹو ریل” اشتراک کا آغاز کر دیا ہے۔ اس تاریخی معاہدے کے تحت پی آئی اے کے مسافر اب ایک ہی ٹکٹ پر ہوائی سفر کے ساتھ ساتھ ٹرین کے ذریعے اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں گے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پروازوں سے ٹورنٹو پہنچنے والے مسافر وہاں کی پارٹنر ریل سروس کے ذریعے کینیڈا کے 8 اہم شہروں تک سفر جاری رکھ سکیں گے۔

اسی طرح پاکستان سے پی آئی اے کی پروازوں سے لندن اور مانچسٹر کے لیے سفر کرنے والے مسافر برطانیہ بھر کے 50 سے زائد شہروں تک ٹرین کے ذریعے رسائی حاصل کر سکیں گے۔مسافروں کی سہولت کے لیے اس مشترکہ سفر کی بکنگ کے عمل کو انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے۔ اب مسافر اپنی منزل کے لیے ٹکٹ پی آئی اے کے تمام بکنگ دفاتر، رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس ،پی آئی اے کی باضابطہ ویب سائٹ اور پی آئی اے کی موبائل ایپلیکیشن سے حاصل کر سکتے ہیں ترجمان نے مزید کہا کہ اس معاہدے کا مقصد مسافروں کو ان کے گھر کی دہلیز تک سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ مسافروں کو بیرون ملک پہنچ کر ٹرین کی بکنگ کے لیے الگ سے تگ و دو نہیں کرنی پڑے گی۔ یہ سہولت پی آئی اے کے نیٹ ورک کو ڈیجیٹل اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…