جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

پالتو جانوروں کے چارے میں زہر ملا کر مارتے اور پھران مرے ہوئے جانوروں کا گوشت ہوٹلو ں میں بیچتے،لاہور سے 2 ملزمان گرفتار

datetime 13  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گرین ٹاؤن میں پالتو جانوروں کی پراسرار ہلاکتوں کا معمہ بالآخر حل ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں کئی ماہ سے یہ شکایات سامنے آ رہی تھیں کہ رات کے وقت پالتو جانور اچانک مر جاتے یا غائب ہو جاتے ہیں، جس سے اہلِ محلہ شدید تشویش میں مبتلا تھے۔تحقیقات کے دوران حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج نے اس خوفناک سلسلے سے پردہ اٹھا دیا۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک خاکروب رات کے اندھیرے میں جانوروں کے چارے میں زہریلا مادہ ملا دیتا تھا، جس کے باعث جانور ہلاک ہو جاتے تھے۔مقامی افراد نے ملزم شاہد کو واردات کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور موقع پر ہی اسے قابو کر لیا۔

بعد ازاں ملزم نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے ساتھی راشد کے ساتھ مل کر یہ کارروائیاں انجام دیتا تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان ہلاک شدہ جانوروں کا گوشت مختلف ہوٹلوں کو فروخت کرتے تھے۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 8 مقدمات درج کر لیے ہیں۔ مزید برآں، ملزمان کے انکشافات کی روشنی میں فوڈ اتھارٹی کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ ملوث ہوٹلوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران 30 سے 40 پالتو جانور اس سفاکی کا شکار ہو چکے ہیں، اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…