منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

نئے سال کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

datetime 30  دسمبر‬‮  2025 |
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت

اسلام آباد (این این آئی)نئے سال کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹرتک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے60 پیسے فی لیٹرتک کمی کا امکان ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتون کا ابتدائی ورکنگ پیپر تیار کر لیے گئے ہیں۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول قیمت میں یکم جنوری سے 10 روپے60 پیسے فی لیٹرکمی تجویز ہے،اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 59 پیسے فی لیٹرکمی کی تجویز ہے،جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز ہے۔

اوگرا(آج) بدھ کو ورکنگ پیپرحکومت کوبھجوائیگی،حکومت ریونیوضروریات مدنظررکھتے ہوئے فیصلہ کریگی،وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعدفیصلہ کریگی،حتمی نوٹیفکیشن وزارت پٹرولیم سے جاری کیاجائے گا، حکومت نے لیوی یا ٹیکسز عائد نہ کیے تو نئے سال پر عوام کو ریلیف ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…