منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

حکومت نے 5 ماہ میں کتنے ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا، تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 24  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے جاری مالی سال کے 5 ماہ میں کتنے ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔اقتصادی امور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال 2025ـ26 کے پہلے 5 ماہ (جولائی تا نومبر) میں پاکستان نے 3 ارب ڈالر سے زائد بیرونی قرضہ حاصل کیا ہے۔ پاکستان کوگزشتہ سال کے مقابلے میں 13.64 فیصد یا 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالرزیادہ فنڈزملے ہیں۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے 1.25 ارب ڈالراورمختلف ممالک نے 80 کروڑ 76 لاکھ ڈالرفراہم کیے ہیں۔ اسی طرح نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 96 کروڑ 59 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری آئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ابتدائی 5 ماہ میں 2 ارب 66 کروڑ ڈالرکا بیرونی قرضہ حاصل ہوا تھا۔رواں سال عالمی بینک،اے ڈی بی،اسلامی ترقیاتی بینک اور سعودی عرب نیسب سیزیادہ قرض دیا ہے۔ 5 ماہ میں حاصل قرض کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 858 ارب 27 کروڑ روپے ہے، جو گزشتہ سال اسی مدت میں ملنے والے 741 ارب روپیکیمقابلے 117 ارب روپیزیادہ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نان پراجیکٹ ایڈکی مدمیں 531 ارب روپے سے زائد قرضہ ملا۔ اس میں بجٹ سپورٹ کے لیے 273 ارب روپیسیزیادہ قرض لیاگیا۔ اسی طرح اسلامی ترقیاتی بینک نے 109 ارب روپیکا شارٹ ٹرم قرضہ دیا۔مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 141 ارب 76 کروڑ روپیکی سعودی آئل فیسیلٹی حاصل ہوئی۔ سعودی آئل کی یہ سہولت 50 کروڑ ڈالر کیمساوی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 327 ارب روپے سے زائد قرضہ لیاگیا۔پاکستان کو جولائی سے نومبر کیدوران 15 ارب 32 کروڑ رپے کی گرانٹ ملی۔ رواں مالی سال مجموعی طور پر تقریباً 20 ارب ڈالر کی بیرونی مالی معاونت کا تخمینہ ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…