منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ

datetime 23  دسمبر‬‮  2025 |

اسلا م آبا د (نیوز ڈ یسک)گزشتہ ہفتے ملک بھر میں سیمنٹ کی خوردہ قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بیورو آف شماریات کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 18 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی ایک بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1402 روپے رہی، جو اس سے پہلے ہفتے کے مقابلے میں تقریباً 0.9 فیصد زیادہ ہے۔

اس سے قبل شمالی شہروں میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 1389 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی تھی۔اسی عرصے میں جنوبی شہروں میں بھی سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1446 روپے رہی، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.06 فیصد زیادہ ہے، جبکہ پچھلے ہفتے یہ قیمت 1445 روپے تھی۔اعداد و شمار کے مطابق مختلف شہروں میں سیمنٹ کی اوسط قیمتیں مختلف رہیں۔

اسلام آباد میں فی بوری سیمنٹ 1367 روپے، راولپنڈی میں 1361 روپے، گوجرانوالہ میں 1450 روپے، سیالکوٹ میں 1420 روپے، لاہور میں 1488 روپے، فیصل آباد میں 1390 روپے، سرگودھا میں 1397 روپے، ملتان میں 1451 روپے، بہاولپور میں 1440 روپے، پشاور میں 1353 روپے اور بنوں میں 1300 روپے میں فروخت ہوا۔جنوبی شہروں میں کراچی میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 1378 روپے، حیدرآباد میں 1428 روپے، سکھر میں 1530 روپے، لاڑکانہ میں 1407 روپے، کوئٹہ میں 1490 روپے جبکہ خضدار میں فی بوری قیمت 1443 روپے ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…