جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

مہنگائی کی شرح میں اضافہ؛ 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

datetime 19  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ،17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہو کر 3.75 فیصد کی سطح پر آ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 17 اشیا مہنگی اور 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران چکن فی کلو 40 روپے 34 پیسے مہنگا ہوا، انڈے فی درجن 10 روپے 31 پیسے مہنگے ہو گئے جبکہ جلانے کی لکڑی فی من 12 روپے 35 پیسے مہنگی ہوئی۔

اسی طرح ایک ہفتے کے دوران دال مونگ فی کلو 1 روپے 17 پیسے مہنگی ہوئی جب کہ دہی، تازہ دودھ، مٹن اور خشک دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 9 روپے ایک پیسہ سستے ہوئے، آلو فی کلو 5 روپے 08 پیسے کم ہوئے جب کہ چینی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 09 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈیزل، دال مسور اور ایل پی جی سلنڈر بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں جب کہ بریڈ، گندم کا آٹا اور کپڑوں سمیت 20 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…