منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

آئی ایم ایف کے مزید مطالبات، مہنگائی کی نئی لہر آنے کا امکان

datetime 18  دسمبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)آئی ایم ایف نے شرائط کی طویل فہرست پاکستان کو دے دی ۔ بجلی اور گیس مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ حکومت نے پیٹرول پر مزید لیوی لگانے اور سبسڈی میں کٹوتی کی تیاری کرلی۔ عملدرآمد کے بعد مہنگائی کی نئی لہر آنے کا امکان ہے۔ ماہرین نے خبردار کردیا کہ آمدن بڑھانے کے بجائے اگر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھتا رہا تو معیشت کی رفتار مزید تھم جائے گی اور زندگی پہلے سے زیادہ مشکل ہو جائے گی۔ مالی نظم و ضبط کے نام پر حکومت کو اپنے اخراجات اور سرکاری اداروں کے خسارے کم کرنے کا ہدف دے دیا گیا ہے۔سات ارب ڈالر کے توسیعی قرض سہولت کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط کے ساتھ ہی اگلی قسط کے لیے آئی ایم ایف کی فرمائشوں اور مطالبات کی نئی فہرست بھی مل گئی۔

گردشی قرضہ قابو میں رکھنے کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں بروقت اضافہ، پاور سبسڈی میں 143 ارب روپے کی کمی، پیٹرول و ڈیزل پر لیوی 5 روپے بڑھا کر 85 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام یا کاروباری طبقے پر ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ڈالنے سے معیشت مزید سست روی کا شکار ہوگی۔ حکومت کو غیر ضروری اخراجات پر قابو پانے کا مشورہ دے دیا۔بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا کام صرف معاشی استحکام میں معاونت ہے۔پائیدار ترقی کے لییبنیادی اصلاحات حکومت کی ذمہ داری ہے۔گیارہ نئی شرائط کے بعد قرض پروگرام کی مجموعی شرائط 64 تک پہنچ گئی ہیں۔ آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت تیسرا اقتصادی جائزہ مارچ 2026 میں ہوگا جس سے پہلے حکومت کو متعدد اہداف پورے کرنا ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…