جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری، ٹاپ 5 میں 3 عرب خاندان بھی شامل

datetime 16  دسمبر‬‮  2025 |

نیویارک(این این آئی)دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست میں پہلے 5 نمبر پر براجمان خاندانوں میں سے 3 کا تعلق عرب دنیا سے ہے۔یہ فہرست معروف جریدے بلوم برگ نے رواں برس کے لیے جاری کی ہے جس میں 25 امیر ترین خاندانوں نے جگہ بنائی ہے جن کی دولت میں 358.7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

فہرست میں شامل ان خاندانوں کی مجموعی دولت 2.9 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جا چکی ہے اور یہ خاندان دنیا میں اپنے اثر و رسوخ اور طاقت میں ثانی نہیں رکھتے۔اس فہرست میں جن عرب ممالک کے خاندان شامل ہیں ان میں سعودی عرب کا حکمراں خاندان آل سعود، متحدہ عرب امارات کا ال نہیان اور قطر کا آل ثانی شامل ہے۔ان میں 335.9 ارب ڈالر کی مجموعی دولت کے ساتھ ابوظبی کے حکمراں خاندان آل نہیان کو دنیا کا دوسرا امیر ترین خاندان قرار دیا گیا ہے۔

آل سعود خاندان تیسرے پر جگہ بنانے میں کامیاب رہا جن کی مجموعی دولت 213.6 ارب ڈالر ہے۔ اسی طرح 199.5 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ قطر کے آل ثانی خاندان چوتھے نمبر پر ہے۔اس فہرست میں جو متحدہ عرب امارات کے آل نہیان سے بھی اوپر ہے اور 25 خاندانوں کی فہرست میں سرفہرست ہے وہ ریٹیل اسٹور والمارٹ کے مالک والٹن خاندان ہے۔امریکا سے تعلق رکھنے والے والٹن خاندان کی دولت کا تخمینہ 513.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…