منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

کراچی ایئرپورٹ پر مختلف ایئرلائنز کے طیارے کباڑ میں تبدیل ہوگئے

datetime 16  دسمبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مختلف ایئرلائنز کے کھڑے ناکارہ طیارے کباڑ میں تبدیل ہوگئے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے جنک یارڈ میں 25 سے زائد ناکارہ طیارے کھڑے ہیں جن میں پرندوں نے گھونسلے بنا لیے ہیں، اسکے علاوہ چوہوں اور دیگر جانوروں کی موجودگی بھی رپورٹ ہو رہی ہے، جو ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اور آپریشنل ماحول کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر سب سے زیادہ 20 طیارے شاہین ایئر کے ہیں جو طویل عرصے سے جنک یارڈ میں کھڑے ہیں، تاہم قانونی پیچیدگیوں کے باعث اب تک انہیں ہٹایا نہیں جا سکا۔

اس کے علاوہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے سات ناکارہ طیارے بھی کراچی ایئرپورٹ کے جنک یارڈ میں موجود ہیں، جنہیں ٹھکانے لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ایئرپورٹ اتھارٹی نے ناکارہ طیاروں کو ہٹانے اور جنک یارڈ خالی کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے، تاکہ ایئرپورٹ کے احاطے کو محفوظ اور صاف رکھا جا سکے۔ذرائع کے مطابق ایئر انڈس سمیت دیگر غیر ملکی کارگو اور مسافر بردار طیارے بھی کئی برسوں سے کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں، جنہیں اب تک ہٹایا نہیں گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پرانے اور ناکارہ طیاروں کی موجودگی نہ صرف ماحولیاتی مسائل کا سبب بن رہی ہے بلکہ ایئرپورٹ آپریشنز کے لیے بھی خطرات پیدا کر رہی ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق آئندہ مرحلے میں ناکارہ طیاروں کو ہٹا کر کراچی ایئرپورٹ کے جنک یارڈ کو مکمل طور پر خالی کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…