پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان میں چند امیر افراد ساری دولت پر قابض؛ عالمی رپورٹ میں چشم کشا انکشاف

datetime 16  دسمبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)پاکستان میں آمدنی اور دولت کی غیر مساوی تقسیم برقرار ہے، جس کا انکشاف عالمی رپورٹ ورلڈ ان ایکویلیٹی رپورٹ 2026 نے کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے امیر ترین 10 فیصد افراد ملک کی کل آمدنی کا 42 فیصد اور کل دولت کا 59 فیصد کنٹرول کرتے ہیں، جبکہ ملک کے غریب ترین نصف افراد صرف 19 فیصد آمدنی میں حصہ دار ہیں۔رپورٹ کے مطابق امیر ترین 1 فیصد افراد کے پاس کل دولت کا 24 فیصد موجود ہے، جو ملک میں دولت کی انتہائی غیر متوازن تقسیم کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان میں فی کس اوسط آمدنی تقریبا 4,200 یورو اور اوسط دولت 15,700 یورو تخمینا ہے۔گذشتہ دہائی کے دوران آمدنی کی تقسیم میں صرف معمولی بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جس کے مطابق 2014 سے 2024 کے درمیان امیر ترین 10 فیصد اور غریب ترین 50 فیصد کے درمیان فرق 22 سے کم ہو کر 21.4 رہ گیا۔رپورٹ میں صنفی تفاوت بھی نمایاں کی گئی ہے۔ خواتین کی لیبر فورس میں شمولیت دوران مدت کم ہو کر 9.8 فیصد سے 8.5 فیصد ہو گئی، جو ملک میں خواتین کی اقتصادی شمولیت کی محدودیت کی عکاسی کرتی ہے۔

عالمی منظرنامے میں صورتحال اور بھی سخت ہے۔ دنیا کے امیر ترین 10 فیصد افراد باقی 90 فیصد سے زیادہ آمدنی حاصل کرتے ہیں، جبکہ دنیا کے غریب ترین نصف افراد کے حصے میں صرف 10 فیصد سے کم آمدنی آتی ہے۔ دولت کی تقسیم میں فرق اور زیادہ نمایاں ہے، اوپر کے 10 فیصد کے پاس عالمی دولت کا تقریبا تین چوتھائی حصہ موجود ہے، جبکہ نیچے کے نصف افراد کے پاس صرف 2 فیصد دولت ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا میں انتہائی امیر افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، اور دنیا کے 0.001 فیصد افراد، یعنی تقریبا 60,000 افراد کے پاس دنیا کے غریب ترین نصف افراد سے زیادہ دولت ہے۔ ان کا عالمی دولت میں حصہ 1995 میں تقریبا 4 فیصد تھا، جو آج 6 فیصد سے زیادہ ہو گیا ہے۔یہ رپورٹ پیرس میں قائم ورلڈ ان ایکویلیٹی لیب نے شائع کی ہے، جو عالمی اقتصادی ماہرین اور سماجی سائنسدانوں کے تعاون سے تیار کی گئی ہے اور دنیا بھر میں آمدنی اور دولت کی تقسیم کے رجحانات پر تحقیق کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…