منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

datetime 16  دسمبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈکیا گیا۔پاکستا ن بیورو برائے شماریات کے مطابق 11 دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1389 روپے ریکارڈ کی گئی ۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1379 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔زیرجائزہ عرصے کے دوران ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1445 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.29فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1441 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق 11 دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1367،راولپنڈی 1361،گوجرانوالہ1420، سیالکوٹ1400،لاہور1488،فیصل آباد1380، سرگودھا1397، ملتان 1397،بہاولپور1400، پشاور1370 اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1378، حیدرآباد1428،سکھر1525، لاڑکانہ1407، کوئٹہ 1490 اورخضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1443 روپے ریکارڈکی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…