منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پاسپورٹ کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری

datetime 12  دسمبر‬‮  2025 |

اسلا م آباد(نیوز ڈ یسک )محکمہ پاسپورٹ نے درخواست دہندگان کے لیے ایک نیا سہل نظام متعارف کر دیا ہے جس کے تحت شہری اب اپنے فنگر پرنٹس کی تصدیق باآسانی کر سکیں گے۔رپورٹس کے مطابق پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے آن لائن درخواست دینے والوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید بائیومیٹرک ویریفی کیشن سسٹم شروع کیا ہے۔ نادرا کے تعاون سے تیار کردہ اس نظام کے ذریعے صارفین پاک آئی ڈی ایپ استعمال کرتے ہوئے گھر بیٹھے فنگر پرنٹس کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم خصوصاً بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو درپیش ان مسائل کو حل کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جن کا سامنا وہ آن لائن بائیومیٹرک ویریفی کیشن کے دوران کرتے تھے۔ اگر کسی وجہ سے فنگر پرنٹ ویریفی کیشن ممکن نہ ہو تو متبادل کے طور پر چہرے کی شناخت کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے، جس سے تصدیقی عمل بغیر رکاوٹ مکمل ہو سکے گا۔ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں، بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کی شکایات کے بعد نادرا کے ساتھ مل کر یہ نیا نظام تیار کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جدیدیت کا عمل جاری ہے اور مستقبل میں اس سسٹم میں مزید بہتریاں بھی متوقع ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…