منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

ٹویوٹا نے اپنی نئی گاڑی انتہائی کم قیمت کے ساتھ متعارف کروا دی

datetime 12  دسمبر‬‮  2025 |

اسلا م آباد(نیوز ڈ یسک ) جاپان کی معروف کار ساز کمپنی ٹویوٹا نے ایف اے ڈبلیو (FAW) کے تعاون سے اپنی نئی اور اپ گریڈ شدہ کرولا سیڈان متعارف کروا دی ہے، جسے اسی ماہ باضابطہ طور پر مارکیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔گوانگژو موٹر شو کے دوران اس تازہ ماڈل کی رونمائی کی گئی، جہاں کرولا کے بیرونی ڈیزائن میں نمایاں تبدیلیاں، جدید ڈیجیٹل ڈرائیونگ کنسول اور بہتر انجن آپشنز کو خاص توجہ ملی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں عالمی مارکیٹ میں مقابلے کی دوڑ برقرار رکھنے کے لیے کی گئی ہیں۔گاڑی کے فرنٹ ڈیزائن میں سب سے بڑا فرق دیکھا جا سکتا ہے، جو نئی کیمری اور پرائیس سے متاثر لگتا ہے اور کرولا کو زیادہ اسپورٹی اور پریمیم انداز فراہم کرتا ہے۔

اگرچہ پچھلے حصے کا ڈیزائن زیادہ بدلا نہیں گیا، تاہم سائز میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے اور بیک لائٹس کا ڈارک اسٹائل برقرار رکھا گیا ہے۔اندرونی حصے میں بھی واضح اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ روایتی اینالاگ میٹرز کی جگہ اب 8.8 انچ کا ڈیجیٹل کلسٹر دیا گیا ہے جبکہ گاڑی میں 12.9 انچ کا نیا ہائی ریزولوشن انفوٹینمنٹ سسٹم بھی شامل کیا گیا ہے۔ ٹویوٹا کے مطابق بنیادی ماڈلز میں بھی اب ٹویوٹا پائلٹ ڈرائیور اسسٹ کا پیکج شامل ہوگا۔نئی کرولا میں جدید ہائبرڈ پاور ٹرین متعارف کرائی گئی ہے جو 98 ہارس پاور پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

چین میں اس گاڑی کی فروخت اسی ماہ شروع ہونے کی توقع ہے، تاہم قیمتوں سے متعلق تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔ماہرین کا اندازہ ہے کہ چین میں تیار ہونے والی کرولا کا یہ نیا ورژن پاکستانی مارکیٹ میں ٹویوٹا کی حکمت عملی کو متاثر کرسکتا ہے۔ انڈس موٹر کمپنی پر مقامی سطح پر جدید ٹیکنالوجی اور بہتر ڈیزائن لانے کا دباؤ بڑھ سکتا ہے۔چونکہ ٹویوٹا چین میں ہائبرڈ پارٹس کی پیداوار میں اضافہ کر رہا ہے، اس لیے امکان ہے کہ پاکستان میں بھی مستقبل میں کرولا ہائبرڈ کو مزید کم لاگت پر اسمبل کیا جا سکے، جس سے قیمت اور دستیابی دونوں بہتر ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…