جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

3 کروڑ اور ایک کروڑ کا انعام کس نے جیتا؟ 25 ہزار والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی

datetime 12  دسمبر‬‮  2025 |

اسلا م آباد(نیوز ڈ یسک )نیشنل سیونگز سینٹر فیصل آباد میں 25 ہزار روپے مالیت والے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔تازہ اعلان کے مطابق پہلے انعام کی مالیت 3 کروڑ روپے تھی، جو دو کامیاب افراد کے نام نکلا۔ دوسرا انعام ایک کروڑ روپے تھا جس کے پانچ خوش نصیب فاتح قرار پائے۔پہلا انعام جیتنے والے دو پرائز بانڈ نمبرز یہ ہیں: 011964 اور 248597۔

جبکہ ایک کروڑ روپے کے دوسرے انعام کے پانچ جیتنے والے نمبرز یہ رہے: 134967، 142559، 235255، 368635، 886733۔اس کے علاوہ 700 مزید افراد کو تیسرا انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں سے ہر ایک کو 3 لاکھ روپے ملیں گے۔ ان نمبرز کی مکمل فہرست متعلقہ ریکارڈ میں فراہم کی گئی ہے۔یاد رہے کہ پرائز بانڈ رکھنے والوں کو حکومتِ پاکستان مقررہ اصولوں کے تحت ہر چھ ماہ بعد منافع بھی ادا کرتی ہے، جو بانڈ کے اجرا یا آخری منافع کی ادائیگی کے چھ ماہ بعد ملتا ہے۔ پریمیئم پرائز بانڈز کے حامل افراد سہ ماہی بنیادوں پر ہونے والی قرعہ اندازی میں بھی شامل ہوتے ہیں، بشرطیکہ وہ ’شٹ پیریڈ‘ کے ضابطے کی پابندی کریں۔

انعام جیتنے والے سرمایہ کاروں کے لیے کوئی الگ دعویٰ جمع کرانا ضروری نہیں ہوتا، رقم خودکار سسٹم کے ذریعے ان کے درج شدہ بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جاتی ہے۔گزشتہ ماہ ستمبر میں ہونے والی قرعہ اندازی میں پہلے انعام کے دو فاتحین کے نمبرز 473823 اور 887874 تھے، جبکہ ایک کروڑ روپے والے دوسرے انعام کے پانچ نمبرز 067775، 262383، 522071، 887973، 992959 قرار پائے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…