منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

اسلام آباد ،ایف بی آر نے 68 مقامات پر پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن کردی

datetime 11  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)ایف بی آر نے اسلام آباد میں68 مقامات کیلئے رہائشی و کمرشل پلاٹوں کیلئے نئی ویلیوایشن کردی، غیر منقولہ املاک کی فیئر مارکیٹ ویلیو کا تعین نئی شرحوں کے مطابق کیا جائے گا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق غیر منقولہ املاک کی فیئر مارکیٹ ویلیو کا تعین نئی شرحوں کے مطابق کیا جائے گا، اب نئی ویلیوایشن سے کیپیٹل گین ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس میں ردوبدل ہوگا۔ حکام کے مطابق نئی قیمتوں کے نفاذ سے اسلام آباد میں جائیداد کے لین دین میں شفافیت بڑھے گی۔

ایف بی آر کے مطابق نئی ویلیوایشن سے اسلام آباد میں پراپرٹی سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوسکتا ہے، ای 7 میں 6 لاکھ ، ایف 7 اور 6 میں 5 لاکھ فی مربع گز ویلیوایشن کی گئی ہے، ایف 8 میں 4 لاکھ 50 ہزار، ایف 10 اور 11، جی 6 میں 3 لاکھ 50 ہزار مربع گز ویلیوایشن کی گئی ہے، سیکٹر ڈی 12 اور آئی 8 میں 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی مربع گز ویلیوایشن کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ای 11، جی 8 اور جی 9 میں 1 لاکھ 80 ہزار اور جی 10 میں 1 لاکھ 60 ہزار روپے فی مربع گز ویلیوایشن مقرر کردی گئی ہے، سیکٹر جی 7 میں ایک لاکھ 40 ہزار، سی 14 میں 1 لاکھ روپے زیادہ سے زیادہ اوپن فی مربع گز ویلیوایشن مقرر کی گئی۔ایک کنال فارم کی زیادہ سے زیادہ قیمت چک شہزاد میں ایک کروڑ 12 لاکھ، آرچرڈ اسکیم میں ایک کروڑ 40 لاکھ، گلبرگ گرین میں ایک کروڑ لاکھ 50 ہزار روپے فی کنال ویلیوایشن کی گئی ہے، آئی 9 اور آئی 10 میں فی کنال کی نئی ویلیوایشن 1 کروڑ 80 لاکھ روپے تک کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…