جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

پاکستان کی نئی فضائی کمپنی ’ایئر کراچی‘ کا افتتاح ہوگیا، جلد اڑان بھرنے کو تیار

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی نئی فضائی کمپنی ’ایئر کراچی‘ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ نجی شعبے کے اشتراک سے قائم کی جانے والی اس نئی ایئرلائن کی افتتاحی تقریب کراچی کے اولڈ ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایئر کراچی حنیف گوہر نے کہا کہ اس ایئرلائن کے قیام کا خواب 2006 میں دیکھا گیا تھا، جو آج برسوں کی محنت اور جدوجہد کے بعد حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئر کراچی 42 کاروباری شراکت داروں کے تعاون سے قائم ہوئی ہے، جو کراچی کی پہچان کو دوبارہ زندہ کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایئرلائن ملکی معیشت کے استحکام اور مقامی صنعتوں کے فروغ کی جانب ایک مضبوط قدم ثابت ہوگی۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی کی بزنس کمیونٹی نے ایک بار پھر ملک کا نام فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت نئی ایئرلائنز اور ہوا بازی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ ان کے مطابق ایئر کراچی اور پی آئی اے کے اشتراک سے ملکی فضائی صنعت کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔ذرائع کے مطابق ایئر کراچی نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) کو رواں سال فروری میں ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ (RPT) لائسنس کے لیے درخواست دی تھی، جس کی منظوری وفاقی حکومت کی اجازت کے بعد دی جائے گی۔

ایئرلائن کے قیام کے لیے ابتدائی سرمایہ کاری 5 ارب روپے رکھی گئی ہے، جبکہ ہر شیئر ہولڈر نے 5 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ایئر کراچی کے نمایاں سرمایہ کاروں میں عقیل کریم ڈھیڈی، عارف حبیب، ایس ایم تنویر، بشیر جان محمد، خالد تواب، زبیر طفیل اور حمزہ تبانی شامل ہیں۔ ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے سابق ایئر وائس مارشل (ر) عمران کو مقرر کیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق ایئر کراچی اپنے ابتدائی مرحلے میں تین طیارے لیز پر حاصل کرے گی، جن کے ذریعے ملکی و بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…