جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2025 |
ڈالر ریٹ

کراچی(این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں اچھے فنڈامینٹلز کے باعث ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ایشیائی ترقیاتی بینک اور گرین کلائمیٹ فنڈنگ کی پاکستان میں گلیشئیر سے متاثرہ علاقوں کے منصوبوں کے لیے 25کروڑ ڈالر کی فنڈنگ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک کے تحت توانائی کان کنی اور زراعت میں تجارت وسرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق جیسے اچھے فنڈامینٹلز کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا تاہم اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے دسمبر میں 1.2ارب ڈالر کی اگلی قسط منظور ہونے کی توقعات اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت کو 20ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 25پیسے کی کمی سے 280روپے 72پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن زرمبادلہ کی رسد بڑھنے سے درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 02پیسے کی کمی سے 280روپے 95پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اس طرح سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 6ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 282روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…