پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

تاریخ میں پہلی بار بٹ کوائن کی قدر ایک لاکھ25 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قدر تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 25 ہزار امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر اس کی 17 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 25 ہزار 245 ڈالر ہوگئی جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے، پاکستانی روپے میں یہ رقم 3 کروڑ 52 لاکھ 31 ہزار 578 روپے بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز بٹ کوائن کی قدر میں 2 اعشاریہ 7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ بٹ کوائن کی قیمت میں مسلسل آٹھویں سیشن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جسے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ اضافے اور بٹ کوائن پر مبنی ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز میں سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان نے سہارا دیا ہے۔حالیہ برسوں میں بٹ کوائن کی قدر میں کئی بار تیزی سے اضافہ اور پھر اچانک کمی کو دیکھا گیا ہے۔ رواں سال اب تک بٹ کوائن کی قدر میں 30 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ بٹ کوائن ایک کرپٹو کرنسی ہے جسے آپ ڈیجیٹل کرنسی بھی کہہ سکتے ہیں مگر یہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والی کرنسیوں سے مختلف ہے کیونکہ اسے کنٹرول کرنے کے لیے کوئی مستند مالی ادارہ نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…