بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

جان لیوا سیپسس کا نیا علاج دریافت

datetime 19  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )دنیا بھر میں سیپسس موت کا سب سے بڑا سبب ہے۔ مگر بہت سے لوگوں نے اس کے بارے میں نہیں سنا۔ امریکہ میں سالانہ دس لاکھ افراد سیپسس کا شکار ہوتے ہیں اور ان میں سے نصف وفات پا جاتے ہیں۔ترقی پذیر ممالک میں یہ ہر سال 80 فیصد اموات کا سبب بنتا ہے جس سے عورتیں اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔سیپسس نمونیا، آپریشن یا زچگی سے پیدا ہو سکتا ہے۔ اس کی علامات میں بخار اور سانس کا تیز چلنا بھی شامل ہیں۔ اس سے جسم کا مدافعتی نظام بے قابو ہو جاتا ہے جس سے بہت زیادہ سوجن، اعضا کا ناکارہ ہونا اور سیپٹک شاک پیدا ہوسکتا ہے جس میں بلڈ پریشر خطرناک حد تک گر جاتا ہے۔مگر سیپسس کے ایک جدید علاج سے جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ہارورڈ یونیورسٹی کے ویز انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدان خون کی صفائی ’ڈائلیسس‘ کے ایک نئے طریقے پر تحقیق کر رہے ہیں جو سوجن پیدا ہونے سے پہلے ہی خون میں سے زہریلے جراثیم کو صاف کر دے۔ایک سینیئر سائنسدان مائیک سوپر نے کہا کہ ”موجودہ طریقہ علاج میں سیپسس کے مریض کو اینٹی بائیٹک اور پانی کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے مگر ہم یہاں سیپسس کے علاج کی بات کر رہے ہیں۔“تحقیق کار خون کی صفائی کے ایک ایسے طریقے پر کام کر رہے ہیں جس میں خون کو ایک نالی میں سے گزارا جائے گا جس میں باریک ریشوں کا ایک جال ہو گا۔ اس جال پر ایک مصنوعی پروٹین کا ملمع ہو گا جو بیکٹیریا، پھپھوندی، بہت سے وائرسز، دیگر جراثیم اور زہریلے مادوں کو پکڑ لے گا۔انہوں نے اس طریقے کے بارے میں مزید بتایا کہ ”ہم متاثرہ مریض کے خون کو اس پروٹین والی فلٹر میں سے گزاریں گے جو اس کے خون میں موجود تمام جراثیم کو چھان دے گا تاکہ ڈائلسس کے عمل کے بعد صاف خون مریض کے جسم میں واپس جائے۔“ابھی تک چوہوں پر اس طریقے کے تجربات کیے گئے ہیں اور اسے مہلک جراثیم کو صاف کرنے میں 99 فیصد مو¿ثر پایا گیا ہے۔ ریسرچ ٹیم اب جلد اس کا تجربہ انسانوں پر کرے گی تاکہ دنیا بھر سے لاکھوں افراد کی جانوں کو بچایا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…