جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیل کا ایران پر حملہ ،چین بھی میدان میں کود پڑا، بڑی جنگ کا خطرہ

datetime 13  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے اقدام کی مخالفت کرتا ہے جو ایرانی خودمختاری کو پامال کرے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان، لین جیان، نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملے کے ممکنہ سنگین نتائج پر چین کو شدید تشویش ہے۔

ترجمان نے کہا کہ خطے میں تناؤ میں اچانک اضافہ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے، اس لیے تمام متعلقہ ممالک کو چاہیے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطے میں استحکام، امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اس بحران کے حل میں ایک مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ موجودہ کشیدہ ماحول کو کم کیا جا سکے اور مشرق وسطیٰ میں استحکام بحال ہو۔

ادھر ترک وزارتِ خارجہ کی جانب سے بھی اسرائیل کے حالیہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ ترک حکام نے کہا کہ ایسے اقدامات خطے کو مزید کشیدگی کی طرف لے جا سکتے ہیں، لہٰذا تمام فریقین کو تحمل اور دانشمندی سے کام لینا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…