اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب دھی رانی پروگرام کی ملتان میں تقریب ،51جوڑوں کی اجتماعی شادیاں

datetime 24  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب دھی رانی پروگرام کی ملتان میں تقریب منعقد ہوئی جس میں 51جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر مواصلات و قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ تھے جبکہ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ، ممبر صوبائی اسمبلی سلمان نعیم ، ایم پی اے محمد نازک کریم لانگ، ایم پی اے محمد لعل خان جوئیہ، مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں، سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب جاوید اختر محمود ، کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں، ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری اور دولہا دلہن کے عزیز اقارب کی بھی شرکت کی۔ تقریب میں صوبائی وزرا نے نوبیاہتا جوڑوں کو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف دھی رانی سلامی کارڈز بھی دیئے گئے ۔

سلامی کارڈ کے ذریعے نوبیاہتا جوڑوں کو ایک لاکھ روپے سلامی دی گئی ۔جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے اجتماعی شادی کے تمام جوڑوں کو ڈبل بیڈ ، میٹرس، شیشہ، ڈنر سیٹ، کھانا پکانے کا سامان، پنکھا اور دیگر سامان کے تحائف بھی دئیے گئے اور دعائے خیر بھی کرائی گئی تقریب میں ایک مسیحی جوڑے نے بھی شرکت۔کی۔اس موقع پر صوباء وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا وژن عوام کی خدمت کرنا ہے.پنجاب دھی رانی پروگرام وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمت کے جزبہ کی عکاسی ہے،خون کے رشتوں سے احساس کے رشتے بڑے ہوتے ہیں۔اللہ تعالی نے احساس کا رشتہ وزیراعلی مریم نواز شریف کو دیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ہر کام میرٹ پر کر رہی ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز اللہ تعالی کی رضا کے لیے یہ کام کر رہی ہے، اس اجر اللہ دے گا۔صوبائی وزیر مواصلات و قانو ن نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے آپ سب کو سلام اور مبارک باد دی ہے۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ پنجاب دھی رانی پروگرام وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ایک تاریخی اقدام ہے ۔ اس پروگرام کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. وزیراعلی مریم نواز شریف پنجاب کی بیٹیوں کے لیے ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔والدین اپنی بیٹیوں کا شرعی فریضہ پورا کر رہے ہیں وزیراعلی پنجاب ان بیٹیوں کے ساتھ ماں کی طرح کھڑی ہیں۔تقریب میں دولہا دلہن اور تقریب کے شرکا کے لئے ظہرانہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔اس موقع پر خوبصورت سرائیکی جھومر بھی پیش کیا گیا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…