ممبئی (این این آئی)سائوتھ فلم انڈسٹری کے اسٹار اداکار الو ارجن کی فلم ”پشپا 2: دی رول” جہاں کامیابی کے ریکارڈ توڑ رہے ہی وہیں فلم کی نمائش کے دوران افسوسناک واقعات کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ رایادرگام میں پیش آیا، جہاں فلم ”پشپا 2: دی رول” کی نمائش کے دوران الو ارجن کے ایک اور مداح کی موت ہو گئی۔پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 35 سال تھی اور اس کا نام ہریجن مدھناپ تھا۔پولیس کا مزید کہا ہے کہ ہریجن دوپہر 2:30 بجے کے قریب رایادرگام میں فلم کا میٹنی شو دیکھ رہا تھا، تاہم وہ شام 6 بجے کے قریب تھیٹر کے عملے کو مردہ حالت میں ملا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص نشے کی حالت میں تھا، جو چار بچوں کا باپ اور شراب نوشی کی لت میں مبتلا تھا۔اس معاملے میں بھارتی ایکٹ کی دفعہ 194 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ حیدرآباد کے ایک تھیٹر میں”پشپا 2” کی نمائش کے دوران ایک اور افسوسناک واقعے میں ایک خاتون کی موت ہوگئی تھی۔
‘پشپا 2’ کی نمائش کے دوران الو ارجن کے ایک اور مداح کی موت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
-
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یکدم بڑی کمی
-
بھتیجے نے مبینہ زیادتی کے بعد چچی کو سر پر اینٹ مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا
-
ویکیوم کلینر کے ذریعے بیوی کا افیئر پکڑنے والا شوہر، خود بھی عجیب مشکل میں پھنس گیا



















































