کراچی (این این آئی)گلشن جمال میں ڈاکوں نے دن دیہاڑے نوبیاہتا جوڑے کو لوٹ لیا ، ڈاکوؤں نے 30 سکینڈ میں دیدہ دلیری سے لوٹ مار کی،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔نئی نویلی دلہن اپنے شوہر کے ساتھ گھر کے دروازے پر پہنچی تو ڈکیت آگئے ، موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے نئی دلہن پر اسلحہ تان لیا ۔
ملزمان نئے جوڑے سے موبائل فون، نقدی، دلہن کا پرس اور دیگر سامان لوٹ کر فرارہوگئے، مسلح ڈکیت واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، انہی ملزمان نے 3 دسمبر کو بھی گلشن جمال میں خاتون سے لوٹ مار کی تھی۔