راولپنڈی (این این آئی) پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی ضلع اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو مکمل سیل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹی چوک، 26نمبر چونگی ،فیض آباد، مندرہ، چکوال موڑ، جی ٹی روڈ، پارک روڈ، کلمہ چوک، ڈھوک سیدان روڈ، ٹینچ باٹا، منڈی موڑ،فورتھ ،ففتھ سکستھ ایونیو کو بند کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ناز سینماء روڈ، راجہ بازار، گوالمنڈی، کچہری چوک کو بھی مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے جبکہ چکوال راولپنڈی روڈ بند،مری راولپنڈی روڈ بھی بند ہیں۔انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پریشانی سے بچنے کیلیے غیرضروری سفر نہ کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔