ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

جنید جمشید کی مغفرت کیلیے دعا مانگتے دیکھ کرشوہر سے متاثر ہوئی، ثنا خان

datetime 27  ستمبر‬‮  2024 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثںا خان نے کہا ہے کہ میرے شوہر جنید جمشید کی مغفرت کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثنا خان کا کہنا تھا کہ اپنے شوہرمفتی انس کو جنید جمشید کے لیے مغفرت کی دعائیں کرتے دیکھ کر ان سے متاثر ہوئی تھی۔ مفتی انس کو جنید جمشید کے لیے دعائیں کرتے دیکھ کر سوچا کہ یہ اپنے دوست کے لیے کتنے مخلص ہیں۔

ثنا خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے بارے میں سوچا کہ کیا میرا کوئی ایسا دوست ہے جو میری مغفرت کے لیے بھی ایسی دعائیں کرے جس کا جواب مجھے نفی میں ملا۔ میں بھی اپنی زندگی میں ایسا شخص چاہتی تھی جو میرے لیے بھی دل سے اور خلوص سے دعائیں کرے۔

شوہر کی جنید جمشید کی مغفرت کے لیے کی گئی دعاؤں نے مجھے بہت متاثرکیا۔سابق اداکارہ ثنا خان نے 2020 میں مفتی انس سے شادی کے بعد شوبز چھوڑ دیا تھا۔ ثنا خان اور مفتی انس کے گھر2023 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے طارق جمیل رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…