جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جاوید شیخ کا اپنے خاندان کو کپور جیسا قرار دینے پر رد عمل

datetime 25  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سینیئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے خاندان کو بھارت کے کپور خاندان جیسا قرار دینے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خاندان کپور نہیں شیخ ہے۔جاوید شیخ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ کچھ عرصہ قبل ان کی بیٹی مومل شیخ نے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنے خاندان کا موازنہ بھارت کے کپور خاندان سے کیا تھا۔

اداکار کو بتایا گیا تھا کہ مومل شیخ نے اپنے خاندان کو پاکستان کا کپور خاندان قرار نہیں دیا تھا لیکن انہیں بتایا گیا تھا کہ ان کا موازنہ کپور خاندان سے کیا جاتا ہے، جس پر ان کی بیٹی نے اتفاق کیا تھا۔اس پر جاوید شیخ نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کے 9یا 10لوگ شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، اگر وہ وہاں کا کپور خاندان ہے تو ان کا شیخ خاندان ہے۔جاوید شیخ نے بتایا کہ وہ اور ان کے بچے، بہروز سبزواری ان کا بیٹا اور بیوی بھی ہیں جب کہ سلیم شیخ اور ان کی بیٹی بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں جاوید شیخ نے اتفاق کیا کہ ان کے بیٹے شہزاد اور مومل شیخ پر ان کی وجہ سے دبائو رہا، چوں کہ وہ بھی اداکار رہے ہیں تو ان کے بچوں سے بھی یہی توقع کی جاتی رہی ہے کہ وہ اچھی اداکاری کریں۔اداکار نے کہاکہ جن اداکاروں کے ساتھ ان کے بچے کام کر چکے ہیں، وہ ان کے بچوں کی تعریفیں کرتے ہیں، وہ نہ صرف مومل بلکہ شہزاد کی بھی تعریفیں کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے دونوں بچوں کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کردار اور شخصیت بھی اچھی ہے جب کہ وہ بطور اداکار بھی بہتر کام کر رہے ہیں اور اس بات کی گواہی شوبز انڈسٹری کے دوسرے لوگ دیتے ہیں۔جاوید شیخ نے کہا کہ جب انہیں اپنے بچوں کے کردار اور شخصیت سے متعلق بتایا جاتا ہے تو انہیں سن کر خوشی ہوتی ہے۔انہوں نے دلیل دی کہ جب ان کا کوئی تنازع نہیں رہا، جب وہ کسی کے ساتھ غلط پیش نہیں آتے تو ان کے بچے بھی ایسے ہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…