ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

باکس آفس پر راج برقرار! شردھا کپور کی ‘استری 2′ نے ‘باہو بلی 2′ کو شکست دیدی

datetime 9  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی سْپر ہٹ کامیڈی ہارر فلم ‘استری 2? نے باکس آفس پر کمائی کی دوڑ میں سْپر اسٹار پرابھاس کی فلم ‘باہو بلی 2? کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔15 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ‘استری 2? نے اپنی ریلیز کے پہلے دن سے ہی باکس آفس پر دھوم مچائی ہے، دْنیا بھر سے کروڑوں کا بزنس کرنے والی اس فلم نے حال ہی میں ایک اور بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی ‘استری 2? نے بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ میں ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کرتے ہوئے پرابھاس کی بلاک بسٹر فلم ‘باہو بلی 2? کو شکست دے دی ہے، صرف یہی نہیں ‘استری 2? سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیسری ہندی فلم بھی بن گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ‘استری 2? نے باکس آفس پر اپنے پہلے 24 دنوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 516.25 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا جبکہ ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے اسٹار پرابھاس کی فلم ‘باہوبلی 2? نے اپنی ریلیز کے ابتدائی 24 دنوں میں 510.99 کروڑ بھارتی روپے کمائے تھے۔

امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘استری 2? اپنی ریلیز کے 22ویں دن 500 کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی تھی، اس کے ساتھ ہی شردھا کپور کی یہ فلم بالی ووڈ کنگ شاہ رْخ خان کی فلم ‘جوان’ کے بعد 500 کروڑ کے کلب میں سب سے تیزی سے داخل ہونے والی دوسری ہندی فلم بھی بن گئی ہے۔واضح رہے کہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کے علاوہ، فلم کی دیگر کاسٹ میں ابھیشیک بنرجی، اپارشکتی کھرانہ اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں جبکہ ورون دھون، اکشے کمار اور تمنا بھاٹیہ نے فلم میں مہمان اداکار کے طور پر شرکت کی۔



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…