اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سعودی گروپ کی سرمایہ کاری، شیل پاکستان کے 77.42 فیصد شیئرز خرید لیے

datetime 7  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سعودی گروپ ایساد ہولڈنگ نے متحدہ عرب امارات میں قائم وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ کے ذریعے شیل پاکستان لمیٹڈ کے 77.42 فیصد شیئر ہولڈنگ اور کنٹرول حاصل کر لیا۔شیل پاکستان لمیٹڈپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لِسٹِڈ ہے اور پاکستان میں موٹر ایندھن اور لوبریکینٹس کی ریٹیل سپلائی کا کام کر رہی ہے۔

وافی انرجی ایل ایل سی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مقاصد کے لیے ہولڈنگ لمیٹڈ قائم کی ہے۔مسابقتی کمیشن نے بھی ان حصص کی خریداری کی منظوری دے دی۔مسابقتی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شیل پاکستان کے تینوں متعلقہ مارکیٹوں میں الگ الگ حصص ہیں لیکن مجوزہ ٹرانزیکشن کے بعد ان مارکیٹوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور نہ ہی وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ کے متعلقہ مارکیٹوں میں بالا دست ہونے کا باعث بنے گی۔

چیئرمین مسابقتی کمیشن ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ اس پیشرفت سے ریٹیل فیول سپلائی چین میں خدمات کے معیار اور کمپٹیشن کو فروغ دینے کی امید ہے اوریہ پاکستانی مارکیٹوں کو پھلنے پھولنے میں مدد دے گی۔دوسری جانب ترجمان شیل پاکستان کے مطابق فروخت کا عمل ایک سال سے جاری ہے، مکمل ہونے میں مزید 2 ماہ لگ سکتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ لبریکنٹ بزنس کے شیئرز بھی فروخت ہورہے ہیں، شیل کا برانڈ بدستور موجود رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…