اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان کا ہر شہری 2لاکھ 80ہزار روپے کا مقروض ہوگیا، اقتصادی سروے

datetime 12  جون‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران پاکستان کا مجموعی قرض 4ہزار 644ارب روپے اضافے سے 67ہزار 525ارب روپے رہا۔ اقتصادی سروے کے مطابق اس وقت پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 80ہزار روپے کا مقروض ہے۔رواں مالی سال کے پہلے9ماہ کے دوران بیرونی قرض 2 ارب 60 کروڑ ڈالر اضافے سے 86 ارب 70 کروڑ ڈالر رہا جس میں آئی ایم ایف سے ایک ارب 90 کروڑ، عالمی بینک سے ایک ارب 40 کروڑ، اے ڈی بی سے 65 کروڑ 70 لاکھ اور اے آئی آئی بی سے 30 کروڑ قرض لیا گیا۔

باہمی قرض میں 64کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس میں 2 ارب ڈالر سعودی عرب سے آئے۔ پاکستان بناو سر ٹیفکیٹ، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ اور پی آئی بی کی مد میں قرض 27کروڑ 50 لاکھ ڈالر بڑھا۔کثیر الجہتی اداروں کا قرض بیرونی قرض کا 53فیصد ہے جس میں چین اور سعودی عرب سے 10فیصد، کمرشل بینکوں سے 6فیصد، یورو اور سکوک بانڈز سے 9فیصد مختلف سرٹیفکیٹس کل قرض کا ایک فیصد ہیں۔فلوٹنگ قرض 8.5ٹریلن ہے جو مقامی قرض کا 20فیصد ہے۔ فلوٹنگ قرض میں800ارب روپے کمی ہوئی۔ بینکوں اور دوسرے سیکورٹیز اداروں سے 361 ارب روپے کا قر ض لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…