پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کی قیادت میں بننے والی جماعت پی ٹی آئی قصہ پارینہ بن چکی ہے، وزیرتوانائی

datetime 4  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ(این این آئی)وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں بننے والی جماعت تحریک انصاف قصہ پارینہ بن چکی ہے،فتنہ خان نے ملک میں انتشار، افراتفری اور جھوٹ کی سیاست کو فروغ دیا،پی ٹی آئی کادور حکومت پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دور تھا،سیاست میں تشدد نہیں ہوگا اور جو سیاست میں تشدد کرے گا پھر وہ سیاست نہیں کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لیاقت روڈ یوسی 53میں مسلم لیگی رہنما حاجی جمیل احمد بابر کی اہلیہ اور نذیر احمد مغل کی چچی کے انتقال پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرمین بی او ڈی گیپکو شعیب بٹ، صدر سوشل میڈیا ہیڈ کاشف صابر خان، لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر،ممبر بی او ڈی گیپکو عاطف صابر خان، میر مقصوداحمد، سٹی سیکرٹری اطلاعات عامر اکرام بٹ، سفیان قیصر بٹ، ذاکر نواب، یاسر اسلم بٹ، میاں محمد علی انصاری، چوہدری راشد گجر، رئیس انصاری، کفیل احمد مغل، خلیفہ عمران قادری ،حافظ کاشف جاویدودیگر بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ سیاست میں تشدد نہیں ہوگا اور جو سیاست میں تشدد کرے گا پھر وہ سیاست نہیں کرے گا اورپاکستان کی ترقی اور مستقبل کا عمل جو روک دیا گیا تھا وہ جاری ہو گیا ہے۔ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی قیادت میاں محمد نوازشریف کریں گے اور مسلم لیگ ن واضح برتری سے کامیابی حاصل کرکے وفاق اور تمام صوبوں میں حکومت بنائے گی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…