برائلر گوشت کی قیمت میں ایک ہی روز میں 10روپے فی کلو اضافہ
لاہور( این این آئی) برائلر گوشت کی قیمت میں ایک ہی روز میں 10روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔گزشتہ روز برائلر گوشت کی قیمت 10روپے اضافے سے 229روپے سے بڑھ کر 239روپے فی کلو ہو گئی ۔ فارمی انڈوں کی قیمت91روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔