صادق اور امین کی جعلی سند رکھنے والے سلیکٹڈ نے اپنا جرم مان لیا، فوج جانتی ہے اس شرمناک واردات کا فیصلہ ہو گیا، مریم نوازکا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر شدید ردعمل

14  جنوری‬‮  2021

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ صادق اور امین کی جعلی سند رکھنے والے سلیکٹڈ نے اپنا جرم مان لیا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کہتا ہے واردات میں نے نہیں میرے مقرر کردہ ایجنٹوں نے کی ہے۔ (فوج جانتی ہے)کہ سات سالوں سے کھٹائی میں پڑی اس شرمناک واردات

کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ اب تحریری فیصلہ باقی ہے، انشااللہ19 جنوری کو حساب مانگنے آ رہے ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی منظوری میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف سے لے لی گئی ہیں۔زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ این اے 75سے نوشین افتخار اور پی پی 51سے مسز طلعت منظور چیمہ مسلم لیگ(ن) کی امیدوار ہونگی۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے جن امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ان کو تاکید کی جاتی ہے وہ اپنے کاغذات واپس لے لیں‘اور دونوں حلقوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی ٹکٹ کے امیدوار اب پارٹی کی نامزد امیدواروں کو مکمل سپورٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ دونوں حلقوں سے تمام پارٹی ٹکٹ کے امیدوار دونوں لیگی امیدواروں کی بھرپور کمپئین چلائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ دونوں اضلاع میں مقامی ایم این اے،ایم پی ایز اور پارٹی عہدیداران امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ دونوں حلقوں میں الیکشن کمیٹیاں تشکیل دے دیں گئی ہیں جو دونوں لیگی امیدواروں کی بھرپور کمپئین چلائیں گے۔جس میں مریم نواز شریف دیگر پارٹی رہنماؤں شامل ہوں گئیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…