پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں، سپریم کورٹ کا حکم آتے ہی بڑے بڑے افسروں کی دوڑیں لگ گئیں

17  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ نے پنجاب پولیس میں جعلی ڈگریوں پربھرتی اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔بدھ کو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف اپیل کی سماعت کی۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹرپنجاب نے کہا کہ 7 اہلکارجعلی ڈگریوں پرراولپنڈی پولیس میں بھرتی ہوئے ، جعلی ڈگریوں والے مزید اہلکاروں کے مقدمات بھی عدالتوں میں ہیں۔ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو محکمانہ کارروائی ہونے

پربری کیا ،ہائیکورٹ نے بھی محکمانہ کارروائی کوکافی قراردیا ،محکمانہ کارروائی فوجداری کے برابرنہیں ہوسکتی ، قانون کے مطابق دونوں کارروائیاں ایک ساتھ ہوسکتی ہیں۔سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کوکیس دوبارہ سن کرمیرٹ پرفیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزمان محمد ایوب، جہانگیراختر،ارشد محمود، ماجد علی ، محمد دل پذیر، بنیاد حسین اورغالب حسین کوگرفتارکرنے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت پررہا ملزمان کومچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…