میں نے جب پوسٹمارٹم شروع کیا تو کیا دیکھتی ہوں کہ۔۔ زینب کا پوسٹمارٹم کرنے والی لیڈی ڈاکٹر پر کیا گزری ،درندے قاتل نے زینب کا کیا حال کر دیا تھا؟دہلا دینے والی کہانی سنا ڈالی

17  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ننھی زینب کے قتل کا اندوہناک واقعہ کئی روز گزر جانے کے باوجود ہر پاکستان کے ذہن پر نقش ہے۔ ایسے کئی لوگ ہیں جنہوں نے زینب کی تصاویر اور اس کے قتل کی خبر ٹی وی یا اخبارات میں دیکھی اور دہل کر رہ گئے مگر کئی ایسے افراد بھی ہیں جنہوں نے زینب کے قتل کے بعد اس کی لاش دیکھی جن میں ایک زینب کا پوسٹمارٹم کرنے والی لیڈی ڈاکٹر ڈاکٹر عینی بھی تھی۔

زینب کا پوسٹمارٹم کرنے والے ڈاکٹر عینی نے نجی ٹی وی سما نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دل دہلا دینے والی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ میری پیشہ وارانہ زندگی کا یہ سب سے کٹھن اور مشکل کام تھا جسے میں کبھی نہیں بھول سکتی۔ زینب کے چہرے میں کرب اور تکلیف کے آثار نہایت نمایاں تھے، پوسٹمارٹم کا جب آغاز کیا تو میرا دل دہل گیا، ایسا کام کوئی درندہ اور جانور ہی کر سکتا ہے۔ ڈاکٹر عینی نے بتایا کہ وہ زینب کے پوسٹمارٹم کے بعد کئی روز تک سو نہیں سکیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ زینب کے درندہ صفت اور جانور نما قاتل کو جلد از جلد گرفتار کر کے اتنی سخت سزا سنائیں کہ آئندہ نسلیں تک یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ زینب کے چہرے کی معصومیت نے ان کی نیند اڑا کر رکھ دی وہ زینب کا چہرہ کبھی نہیں بھول سکتیں۔ مجھے اس بات پر افسوس ہے کہ معاشرہ کیسے ایسے درندہ صفت انسان کو ابھی تک پناہ دے کر بیٹھا ہے۔واضح رہے کہ قصور میں7سالہ زینب کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر کے اس کی لاش پھینک دی گئی تھی جو کہ ایک کچرے کے ڈھیر سے برآمد ہوئی۔ زینب کے والدین عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں تھے جب یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا۔ زینب کے اہلخانہ نے زینب کے اغوا کے کچھ دیر بعد ہی پولیس کو اطلاع کر دی تھی مگر پولیس نے قصور شہر میں ہوئے گزشتہ واقعات کی طرح اس واقعہ میں بھی روایتی سستی اور بے شرمی

کا مظاہرہ کیا ۔ زینب کے قتل کے بعد قصور شہر میں اس کی تدفین کے کچھ دیر بعد ہی ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور مشتعل مظاہرین نے سرکاری املاک پر حملے شروع کر دئیے تھے۔ مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر دو افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ زینب قتل کے حوالے سے اس وقت متعدد ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور قاتل کو ڈھونڈنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی معاملے کا ازخود نوٹس لے رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…