نوازشریف جیل جائینگے یا نہیں؟جانتے ہیں صحافی کے سوال پرچوہدری شجاعت نے کیا جواب دیا؟

5  مئی‬‮  2018

پشاور (آن لائن )مسلم لیگ( ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے یا نہیں خاص قسم کا چشمہ لگا کر دیکھنا پڑے گا جبکہ مسلم لیگ ق ہی تمام مسا ئل حل کر سکتی ہے، نوازشریف میں ہمت ہے تو خلائی مخلوق کا نام بتائیں،اپنی ناکامی چھپانے کے لے دوسروں پر الزام نہ لگائیں۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے صدر

چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ لوگ اپنی مرضی سے پارٹیاں بدل رہے ہیں اور ہم اپنی پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں جبکہ تمام ملکی مسائل کا حل صرف مسلم لیگ ق کے پاس ہے خیبر پختونخواہ میں جتناکام بھی ہوا بالواسطہ یا بلا واسطہ ہمارے ہی لوگوں نے کیا کیونکہ مسلم لیگ کی حکومت میں 12 لوگ ہما رے تھے ،انھوں نے کہا کہ انتخابی اتحاد کے متعلق پار ٹی میں مشاورت کی جائے گی ،البتہ آئندہ عام انتخابات کا بر وقت انعقاداور پارلیمنٹ معلق ہو گی یاا کثریت والی۔ یہ تو خاص چشمہ لگا کر ہی دیکھنا پڑے گا۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ نوازشریف میں اگر ہمت ہے تو خلا ئی مخلوق کانام بتائیں انھوں نے پتا نہیں کس کا نام خلائی مخلوق رکھا ہوا ہے ۔ نوازشریف اپنی ناکامی چھپانے کے لے دوسروں پر الزام تراشی بند کریں نوازشریف کے جیل جانے یا نہ جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ فیصلہ آنے سے پہلے کوئی رائے قائم کرناقبل ازوقت ہوگا۔

موضوعات: