سیاچن سے 38سال قبل لاپتہ ہونے والے بھارتی فوجی کی لاش مل گئی

18  اگست‬‮  2022

نئی دہلی(این این آئی)دنیا کے بلند ترین فوجی محاذ سیاچن پر برفانی تودہ گرنے کے سبب 38 سال قبل لاپتا ہونے والے بھارتی فوجی کی لاش مل گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ نے چندر شیکھر کے تابوت کی تصاویر ٹویٹ کیں جو

بھارت کی آزادی کی 75ویں سالگرہ منانے کے دو دن بعد بھارتی پرچم میں لپٹی ہوئی تھی۔بھارتی فوج نے کہا کہ شیکھر کو 1984 میں آپریشن میگھدوت کے لیے تعینات کیا گیا تھا جب بھارت اور پاکستان نے سیاچن گلیشیئر پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ایک مختصر جنگ لڑی تھی، سیاچن کو دنیا کا بلند ترین محاذِ جنگ بھی کہا جاتا ہے۔5ہزار468 میٹر کی بلندی پر درجہ حرارت جو منفی 50 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے اور اسی وجہ سے سیاچن کو دنیا کی سب سے مشکل فوجی تقرریوں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے جو لداخ کے ہمالیائی علاقے پر واقع ہے۔1984 میں گشت کے دوران سیاچن میں پاک بھارت سرحد پر چندر شیکھر سمیت 20 بھارتی فوجی برفانی تودے تلے دب گئے تھے جن میں سے 15 کی لاشیں برآمد کرلی گئی تھیں جبکہ 5 فوجی لاپتا تھے جن میں سے چندر شیکھر کی لاش بھی مل گئی ہے۔چندر شیکھر کی آخری رسومات پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقیریاست اتراکھنڈ میں ادا کی جائیں گی۔ شیکھر کی بیٹی اپنے والد کے لاپتا ہونے کے وقت صرف چار سال کی تھیں جنہوں نے بیان میں کہا کہ خاندان اب ان کا آخری دیدار کریگا۔بھارتی اخبارنے ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاپا بہت دیر بعد واپس آئے لیکن کاش وہ زندہ ہوتے۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…