”پاکستان کو مدینہ جیسا بنانا تھا، مدینہ کو پاکستان جیسا نہیں”عفت عمر

30  اپریل‬‮  2022

کراچی (این این آئی)اداکارہ عفت عمر کی جانب سے ٹوئٹر پر مسجد نبویۖ میں کابینہ کے خلاف لگنے والے نعروں پر رد عمل دیا گیا ہے۔عفت عمر کا اپنی ٹوئٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ‘پاکستان کو مدینہ جیسا بنانا تھا، مدینہ کو پاکستان جیسا نہیں۔’

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عفت عمر کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے بھی حال ہی میں مسجد نبویۖمیں پیش آنے والے واقعے پر ردّعمل دے دیا۔ فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں رسول محمدۖ کے روضہ اطہر کے قریب مسجد نبویۖ میں آوازیں کسنے اور گالم گلوچ کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔اْنہوں نے کہا کہ آخر یہ کیسا سیاسی اختلاف ہے کہ روضہ رسول ۖ کے تقدس کا بھی احترام نہیں کیا گیا۔اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں قرآن پاک کی آیات لکھتے ہوئے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے، آمین۔علاوہ ازیں پاکستانی معروف ٹک ٹاکر، سوشل میڈیا پرسنیلٹی حریم شاہ نے گزشتہ روز مسجد نبویۖ میں پیش آنیوالے نامناسب واقعے پر ردِ عمل دیا ہے۔حریم شاہ نے مسجد نبویۖ کی زیارت کے موقع پر کابینہ اراکین کے خلاف ہونے والی نعرے بازی پر کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی مثال دینے والوں نے مدینہ کی بے حرمتی کی۔حریم شاہ نے کہا ہے کہ مسجد نبویۖ کا جو تقدس پامال کیا گیا، نعرے لگائے گئے اس پر بہت افسوس ہے۔حریم شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی نہیں عمران خان کی سپورٹر ہوں، عمران خان کو کارکنوں کو روکنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…