اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

عفت عمر کو اداکارہ کے انتقال پر خوشی کا اظہار کرنا مہنگا پڑگیا

datetime 17  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عفت عمر نے بھارتی اداکارہ کی موت کی خبر پر ‘واؤ’ کا کمنٹ کرنے کی وضاحت دیتے ہوئے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔عفت عمر کی ایک پوسٹ پر سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ آپ کو شرم آنی چاہیے، کسی کی موت

کی خبر پر آپ ‘واؤ’کا کمنٹ کیسے کرسکتی ہیں، آپ کو مکافاتِ عمل سے ڈر نہیں لگتا۔اداکارہ نے صارف کے کمنٹ کے جواب میں لکھا کہ یہ ایک غلطی ہوگئی،کیونکہ میں نے پوسٹ پر کیپشن نہیں پڑھا تھا اور بس تصویر دیکھ کر ہی ‘واؤ واؤ واؤ’ کمنٹ کردیا تھا۔واضح رہے کہ عفت عمر نے بالی ووڈ کی معروف و سینئر اداکارہ سریکھا سکری کی موت کی خبر پر ‘واؤ’ کمنٹ کر کے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اداکارہ کے اس کمنٹ کے باعث انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے تھے تاہم اب ان کی وضاحتی کمنٹ نے ناقدین کو چْپ کروادیا ہے۔دوسری جانب پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا بھی ایوارڈز شو میں مغربی لباس اور سٹیج ڈانس کیخلاف بول پڑیں۔ٹک ٹاک کو بھی ملک بھر میں غیر اخلاقی مواد کی وجہ سے بند کیا جاتا رہا ہے، اب جنت مرزا نے بھی ایوارڈز شو کیخلاف ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے۔جنت مرزا نے سوال کیا کہ ‘ایوارڈز شو سے متعلق آپ لوگوں کی کیا رائے ہے؟ جہاں مختصر لباس جہاں مختصر لباس اور سٹیج ڈانس ایک عام بات ہے۔انہوں نے کہا کہ پابندی لگانی ہے تو ٹک ٹاک اور ایوارڈز شو دونوں پر لگائیں۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…