ویکسین تنازع عفت عمر 10 لوگوں کو کورونا ویکسین لگوائیں گی

8  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر نے کرونا ویکسین تنازع کے بعد ازالے کے طور پر کہا ہے کہ وہ 10 لوگوں کو کورونا ویکسین لگوائیں گی۔تفصیلات کے مطابق عفت عمر کے معافی والے ٹویٹ پر بہت سارے کمنٹس آئے تھے جن میں سے کچھ لوگوں نے انہیں

یہ شرمناک کام کرنے پر دوبارہ کھری کھری سنائیں جب کہ کچھ لوگوں نے ان کے معافی والے عمل کو سراہا۔ ان ہی میں سے ایک ڈاکٹر فیصل بخاری نامی شخص نے عفت عمر کے ٹوئٹ پر انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کو معاف کردیا جائے گا اگر آپ ویکسین کی دوسری خوراک نہ لیں اور اپنی باری کا انتظار کریں۔عفت عمر نے اس شخص کو جواب دیتے ہوئے کہا میں ایسا ہی کروں گی اور 10 لوگوں کو کورونا ویکسین بھی لگوائوں گی۔صارف نے عفت عمر سے کہا میں آپ کی اس حرکت پر اس لیے غصہ تھا کیونکہ میری والدہ کی عمر 76 برس ہے اور وہ کینسر کی مریضہ ہیں انہیں ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لگی ہے۔ خیر آپ نے اپنی غلطی مان کر صحیح کیا۔عفت عمر نے سوشل میڈیا صارف کی بات پر کہا کہ میں حرکت پر پچھتارہی ہوں اور واقعی شرمندہ ہوں لیکن میں اپنی غلطی سدھاروں گی براہ مہربانی میری معذرت قبول کریں۔عفت عمر نے دیگر سوشل میڈیا صارفین کو بھی یقین دلایا کہ وہ 10 ضرور ت مندوں کو ویکسین لگوائیں گی۔یاد رہے عفت عمر نے سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرکے وقت سے پہلے ہی کورونا ویکسین لگوالی تھی ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…