پاک بھارت کشیدگی کا اثر،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدیدمندی،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے،انڈیکس متعدد نفسیاتی حدو سے گرگیا

5  اگست‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکواتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس31600،31500،31400،31300اور31200پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں سے بھی گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 65ارب74کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت11.95فیصدزائدجبکہ72.29فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پیرکوکاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہوا کشمیر کے حوالے سے پاک بھارت کشیدگی،فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کوترجیح دی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں مندی کے بادل چھاگئے اورکے ایس ای100انڈیکس دوران ٹریڈنگ30900پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم ملکی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر بڑھنے کے سبب غیرملکی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 31100کی حد بحال ہوگئی ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 485.61پوائنٹس کمی سے31180.80پوائنٹس پر بندہوا۔پیرکومجموعی طورپر314کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے66کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،227کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 65ارب74کروڑ 15لاکھ99ہزار659روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر62کھرب79ارب22کروڑ97لاکھ95ہزار754روپے ہوگئی۔پیرکومجموعی طور پر5کروڑ20لاکھ9ہزار690شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت 55لاکھ55ہزار860شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے،

جس کے حصص کی قیمت199.00روپے اضافے سے5899.00روپے اوراسماعیل انڈسٹری کے حصص کی قیمت14.57روپے اضافے سے365.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی سیمنزپاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت28.00روپے کمی سے562.00روپے اورانڈس موٹرزکے حصص کی قیمت20.99روپے کمی سے1109.61روپے ہوگئی۔پیرکومیپل لیف کی سرگرمیاں 48لاکھ38ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت3پیسے اضافے سے17.03روپے اورٹی آرجی لمیٹڈکی سرگرمیاں 42لاکھ شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت28پیسے اضافے سے12.41روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس266.20پوائنٹس کمی سے14785.70پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس793.97پوائنٹس کمی سے49482.43پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس237.58پوائنٹس کمی سے22738.75پوائنٹس پربندہوا۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…