اداکار شان ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آگئے

22  مئی‬‮  2019

کراچی(این این آئی) اداکار شان روپے کی ریکارڈ بے قدری کی وجہ سے ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آگئے۔اداکار شان نے ٹویٹر پر ڈالر کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی روپیہ خریدا جائے خواہ چھوٹی رقم ہی کیوں نہ ہو اس سے شروعات کی جائے، مثلا 50، 100 یا

1000 ڈالر سے شروع کرتے ہوئے اس کے بدلے پاکستانی روپے حاصل کریں اور اس موقع پر کوئی سوال نہ کریں کیونکہ یہ ایک مشترکہ مسئلہ ہے جو اب خطرہ بن چکا ہے، ہم ایک دوسرے سے عدم اتفاق کرتے ہیں تو کوئی بات نہیں لیکن اپنے مستقبل اور بقا پر ہمیں ایک ہونا چاہیے۔شان نے یہ بھی کہا کہ ہماری کرنسی ہمارا فخر ہے ہم پر جو معاشی حملے ہورہے ہیں وہ ہماری آزادی اور زندہ رہنے کے حق کے لیے ایک چیلنج ہیں اس جنگ میں ہمیں معاشی سپاہی بن کر اپنے روپے کا دفاع کرنا ہے۔شان نے کہا کہ تمام پاکستانیوں سے اس ہیش ٹیگ#buybackpakRs کے ذریعے یہ اپیل کی جاتی ہے ڈالر واپس دیں اور پاکستانی رقم لیں خواہ اس کی تعداد تھوڑی ہی کیوں نہ ہو اس پیغام کو شیئر کرکے آگے بڑھائیں۔واضح رہے کہ ڈالر کی اونچی اڑان کی وجہ سے گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے مہم جاری ہے جب کہ کئی لوگوں کی جانب سے ڈالر جلانے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر دیکھی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…