انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 میچزمیں قومی ٹیم کے ہیڈ کو چ نے 2 کھلا ڑیو ں بارے بڑا مطالبہ کر ڈالا

27  جولائی  2016

مانچسٹر( آن لائن )انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکوڈ کی تشکیل کے لئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اظہر علی،سرفرازاحمد اور مکی آرتھر سمیت قومی اے ٹیم کی انتظامیہ سے ملاقات کرکے ٹیم کی تشکیل پر مشاورت کی۔ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کی تشکیل کے لئے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی ،ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد کے ساتھ ساتھ ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے اہم ملاقات کی ہے۔ اس کے علاوہ چیف سلیکٹر نے انگلینڈ میں موجود قومی اے ٹیم کے کوچز باسط علی اور کبیر خان سے ملاقات کرکے نوجوان کھلاڑیوں کی کار کردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق دورہ انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جاہد علی ،سعود شکیل ،میرحمزہ اور حسن علی کے نام انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لئے زیر غور آئیں ہیں۔دوسری طرف ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سلیکشن کمیٹی سے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکوڈ میں دو آل راونڈرز شامل کر نے کامطالبہ کردیا ہے۔ جس کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکوڈ میں بطورآل راونڈر عماد وسیم، محمد نواز اور حسن علی کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…